انٹرنیشنل فلائیٹس پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع

   

نئی دہلی :ڈائرکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے ) نے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل نے آج ایک سرکلر جاری کیا جس میں 31 اگست سے 30 ستمبر تک اس سلسلہ میں جاری آرڈر کی مدت میں توسیع کی گئی ہے ۔ اس نے واضح کیا ہے کہ اس حکم کا اطلاق کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت یافتہ پروازوں پر نہیں ہوگا۔ نیز منتخب روٹوں پر باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔ 22 مارچ سے ملک میں بین الاقوامی پروازیں بند ہیں۔