انٹل کمپنی کے ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح

   

حیدرآباد2دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے حیدرآباد میں انٹل کمپنی کے ڈیزائن اینڈ انجینئرنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔اس سنٹر میں نئی نسل کی کمپیوٹنگ اور کمیونکیشن ٹکنالوجی ڈیزائن کی جائے گی۔یہ سنٹر 3لاکھ مربع فیٹ،6منزلوں اور1500افراد کے بیٹھنے کی گنجائش پرمحیط ہے ۔اس مرکز میں ہارڈویر اورسافٹ ویر اسٹارٹ اپس کے لئے انکیوبیشن سنٹر کے علاوہ انٹل انڈیا میکر لیب بھی موجود ہے ۔توقع ہے کہ اس سنٹر کے ذریعہ سال 2020کے اختتام تک تقریبا1500پیشہ وروں کو ملازمت ملے گی۔اس سنٹر کا مقصد وائیڈ اپلی کیشنس کیلئے ڈاٹا کا تجزیہ کرنا ہے ۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر راو نے تلنگانہ حکومت کے اقدامات کی ستائش کی۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ برسوں میں حیدرآباد میں کافی ترقی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم صرف خدمات کی فراہمی کے مرکز نہیں ہیں۔ہم الکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر کی انڈسٹری میں بہتر صلاحیت والا مرکز ہیں۔ انہوں نے اس نئی شروعات پر انٹل کمپنی کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہاکہ انٹل کے ورلڈ کلاس ڈیزائن اینڈ انجینرنگ سنٹر سے کمپیوٹنگ ٹکنالوجی انوویشنس میں اضافہ ہوگا۔