انٹونی بلنکن کا آج دورہ برطانیہ

   

لندن : امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا برطانیہ کا 2 روزہ دورہ متوقع ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن کل سے برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن کا دورہ برطانیہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے سے منع کر دیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس دورے کے دوران انٹونی بلنکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔اس کے علاوہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے بھی ملاقات کریں گے اور امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے درمیان ’اے یو کے یو ایس‘ دفاعی معاہدے، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال اور روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اجتماعی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔یاد رہے کہ برطانیہ نے 2 ستمبر کو بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کے پیشِ نظر اسرائیل کے لیے اسلحہ برآمدی معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔