نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے مکمل طور پر قرض سے آزاد ہونے کے بعد بھی مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری جاری ہے اور جمعہ کے روز امریکی انٹیل کیپٹل نے کمپنی میں 0.39 فیصد ایکویٹی کیلئے1,5,894کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کااعلان کیا۔جیوپلیٹ فارمزمیں گیارہ ہفتوں میں فیس بک سمیت پوری دنیا سے 12 سرمایہ کاروں کے ذریعہ گیارہ ہفتوں میں 25.09 فیصد ایکویٹی کے لئے1,17,45,588 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کی چکی ہے ۔انٹیل کیپٹل دنیا بھر میں بہترین کمپیوٹر چپس بنانے کے لئے جانا جاتا ہے ۔ انٹیل کیپیٹل نے جیو پلیٹ فارم میں 4.91 لاکھ کروڑ روپے کی ایکویٹی اور5.16 لاکھ کروڑ روپے کی انٹرپرائز ویلیو پر سرمایہ کاری کی ہے ۔