انٹیلیجنس اور فوجی ناکامی کیلئے نیتن یاہو ذمہ دار: اسرائیلی میڈیا

   

تل ابیب : انٹیلی جنس اور بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کی ہلاکت روکنے میں ناکامی، حماس کے خوف کا شکار اسرائیلیوں کی بھگدڑ اور ملک میں افراتفری کے ماحول پر اسرائیلی میڈیا نے توپوں کا رخ وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب موڑدیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اپنے شہریوں کوبچانے میں اسرائیل بطور ریاست اوراسرائیلی فوج اور جاسوسی کے جدید ترین آلات رکھنے کے باوجود انٹیلی جنس بری طرح ناکام ہوئی تاہم لیڈر ذمہ داری لینے کے بجائے الزام فوج پر دھر رہے ہیں۔ایک اسرائیلی اخبار کے مطابق 1973 میں یوم کپور کے موقع پر 3 ہزاراسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے اس کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں اموات ہوئی ہیں۔