انڈر 23 ورلڈ ریسلنگ چمپئن شپ کا آج آغاز

   

ہندوستان کے شراون ، نوین اور دیگر سے اچھی توقعات

نئی دہلی ۔ 27 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جونیئر ایشن ریسلنگ چم پین شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے شراون انڈر 23 ورلڈ چمپین میں ہندوستان کیلئے میڈلس کے حصول کا پیر سے آغاز کریں گے ۔ ریسلر شراون 30 رکنی ہندوستانی جھتہ میں شامل ہیں جو اس چمپین شپ م یں حصہ لینے کے لئے بدھا پسٹ روانہ ہوچکا ہے ۔ ہندوستانی ریسلرس اس مرتبہ بہتر مظاہرہ پیش کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ گزشتہ انڈر 23 چمپین شپ میں ہندوستان کے پہلوان روی کمار نے 57 کیلو کے زمرہ میں سلور میڈل حصال کیا تھا ۔ اس مرتبہ فری اسٹائیل زمرہ میں شراون سے کافی امیدیں وابستہ کی جارہی ہیں ۔ خواتین کے زمرہ میں پنکی اور ریشما مانے کی اچھی توقعات کی جارہی ہیں ۔ چمپین شپ کے افتتاحی دن شراون کے علاوہ 57 کیلو کے زمرہ میں نوین کے علاوہ (79) کیلو کے زمرہ میں گولیا اور (97) کیلو کے زمرہ میں آکاش اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔ ہندوستان کے ان ریسلرس کی موجودہ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر ان میڈلس جیتنے کی توقع کی جارہی ہے۔ مرد اور خاتون ٹیموں کی اس چمپین شپ کیلئے پانی پت اور لکھنو میں 15 دنوں کیلئے زبردست مشق اور ٹریننگ کی گئی تھی۔