انڈر19 ورلڈ کپ: افغانستان نے ویسٹ انڈیز کوہرایا

   

دبئی۔19 {؍جنوری ( ایجنسیز ) آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے ویسٹ انڈیز کو 138 رنز سے شکست دے کر شائقین کو خوش کر دیا۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 262 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ عثمان صدیق نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان محبوب خان نے بھی 86 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن افغان باؤلرز کے دباؤ کا مقابلہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 124 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نورستانی عمرزئی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وحید اللہ زدران اور خاطر ستانکزئی نے مزید چھ وکٹیں اپنے نام کیں۔یہ افغانستان کی دوسری مسلسل جیت ہے اور اب وہ اپنے گروپ میں اہم پوزیشن پر برقرار ہے۔