پورٹ بلیئر: انڈمان نکوبارمیں منگل کو زلزلے کے اوسط درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔نیشنل سیسمولوجی سنٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے منگل کو علی الصبح قریب 3:40 بجے پر آئے ۔نیشنل سیسمولوجی سنٹر نے ٹوئیٹ کیا،زلزلے کی شدت 4.9درج کی گئی۔ اس کا مرکز انڈمان سمندر میں 12.60شمالی عرض البلداور 93.42 مشرقی طول البلد پر 77کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس سے پہلے 24جنوری کو دہلی اور قومی راجدھانی علاقہ کے کچھ حصوں میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکے کم از کم 15سکینڈ تک محسوس کئے گئے ، زلزلے سے گھبرائے لوگوں کو گھروں اور دفتروں سے باہر نکلتے دیکھا گیا تھا۔تادم تحریر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔