جکارتہ : انڈونیشیا کے بحیرہ بندہ کے ساحل پر لگاتار 6.7 اور 7.1 کی شدت کے زلزلے کے جھتکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے اعلان کیا کہ 6.7 اور 7.1 شدت کے زلزلوں کا مرکز انڈونیشیا کے صوبہ مالوکو سے تقریباً 340 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بحیرہ بندہ میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آنے والے زلزلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی۔
کابل میں دھماکہ،7ہلاک
کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے میں سات افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ گاڑی میں ہوا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ طالبان حکومت اس وقت ملک میں اصلاحات کیلئے فکر مند ہے اور معیشت کو کسی حد تک مستحکم کرنے میں بھی کامیاب ہوئی ہے لیکن ایسے واقعات رونما ہوتے ہی رہتے ہیں جس نے طالبان کو پریشان کر رکھا ہے ۔