حیدرآباد۔ 27 جنوری (راست) انڈو۔ امریکن گروپ آف اسکولس چارمینار زون کے زیراہتمام 20 واں سالانہ اسپورٹس ڈے دارالشفاء گراؤنڈز پر زیرصدارت MERCYONOLMB کرسپانڈنٹ ؍ سیکریٹری گروپ آف اسکولس انڈو ۔ امریکن شاخ چارمینار منعقد ہوا۔ جناب عبدالحمید پرنسپل ادارہ ہذا نے نگرانی کی۔ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون ٹی روی کمار اور حافظ محمد صابر پاشاہ قادری چیرمین تلنگانہ تنظیم فروغ لسانیات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔