انڈونیشیا میں زلزلہ مہلوکین کی تعداد 23 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

جکارتہ ۔ 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے دوردراز جزیرہ ملوکو میں آئے زبردست زلزلہ میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 23 ہوگئی۔ ڈیساسٹر ایجنسی کے مطابق زائد از 15000 افراد کو مختلف شیلٹرس کو منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان کے مکانات مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہوگئے۔ 6.5 شدت والے زلزلہ سے خوفزدہ لوگ اپنے اپنے مکانات سے نکل کر سڑکوں اور گلیوں میں دوڑنے لگے۔ امبون سٹی کے قریب زیادہ تر لوگ منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبہ کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے۔