انڈونیشیا میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، ایک زخمی

   

جکارتہ، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں صدر کی رہائش گاہ کے قریب منگل کی صبح دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔مقامی ٹیلی ویژن ‘کمپاس ٹی وی’ نے نیشنل پولیس ترجمان آرگو یوونو کے حوالہ سے بتایا کہ میڈریکا اسکوائر کے نیشنل مانیومینٹ پارک پر آج صبح دھویں کے گرینیڈ پھٹنے سے کم از کم ایک شخص زخمی ہو گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکے صدارتی محل کے قریب ہوا۔ صدر جوکو ودودو واقعہ کے وقت اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھے ۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔