انڈونیشیا میں کوکین سےلدا جہاز ضبط

   

جکارتہ ۔ 17 مئی (ایجنسیز) انڈونیشیا بحریہ نے رواں ہفتہ سماٹرا کے قریب، تقریباً دو ٹن میتھامفیٹامین اور کوکین سے لدے، ایک جہاز کو قبضہ میں لے لیا ہے۔ منشیات کی مالیت 425 ملین ڈالر بتائی گئی ہے۔ انڈونیشیا بحریہ نے کہا ہے کہ جہاز پر موجود ایک تھائی شہری اور چار میانمار کے شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بحریہ کے مطابق یہ واقعہ ریاؤ جزائر کے صوبہ کے تنجونگ بلائی کریمون کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔ نیوی افسران نے جہاز کو اس وقت روکا جب اس نے اپنی روشنیاں بند کر دیں اور انڈونیشیائی پانیوں سے فرار ہونے کے لیے اپنی رفتار بڑھا دی تھی۔ بحریہ کے ترجمان، آئی میڈ ویرا ہادی ارسنتا وردھانا، نے ایک بیان میں کہا ہیکہ افسران نے تقریباً 100 پیلے اور سفید تھیلے قبضہ میں لیے جن میں7 ٹریلین روپیہ (425.92 ملین ڈالر) مالیت کی 1.2 ٹن کوکین اور 705 کلوگرام میتھامفیٹامین موجود تھی۔