انڈونیشیا کا امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار

   

جکارتہ: انڈونیشیا نے رواں برس امریکی جاسوسی طیاروں کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔ امریکی منصوبے کے تحت سمندری نگرانی کے پی ایٹ پوسائیڈن طیاروں کو انڈونیشیا میں اتر کر ایندھن لینا تھا۔ تاہم ایک سینیئر انڈونیشی عہدیدار نے بتایا کہ یہ امریکی منصوبہ مسترد کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امریکہ نے جولائی اور اگست میں انڈونیشیا سے اعلیٰ سطحی رابطے بھی کئے۔ اس حوالے سے تاہم امریکی محکمہ دفاع یا انڈونیشیا میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔