واشنگٹن : انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے پیر کو وائٹ ہاؤس کے دورے کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن پر زور دیا کہ وہ غزہ میں مظالم کے خاتمے اور جنگ بندی میں مدد کیلئے مزید اقدامات کریں۔اسرائیل۔حماس جنگ اس گفتگو پر حاوی رہی جس کا مقصد تھا کہ اس ہفتے چینی صدر ژی جن پنگ کے ساتھ بائیڈن کی ملاقات سے قبل انڈونیشیا اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری ظاہر کی جائے۔آتش دان کے سامنے دونوں صدور کی ملاقات کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ گنجان آباد مسلم اکثریتی ملک کے رہنما ویدوڈو نے کہاکہ انڈونیشیا امریکہ سے التماس کرتا ہے کہ وہ غزہ میں مظالم کو روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے۔انڈونیشیا کے صدر نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ ہفتے کے آخر میں ریاض میں عرب اور مسلم رہنماؤں کے مشترکہ سربراہی اجلاس سے بائیڈن کیلئے بہت مضبوط پیغام لائیں گے جس میں اسرائیل کی مذمت اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ویدوڈو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ جنگ کے حوالے سے فلسطین کے صدر محمود عباس کی طرف سے ایک مخصوص پیغام پہنچائیں گے جنہوں نے مجھ سے اسے صدر بائیڈن تک پہنچانے کو کہا تھالیکن بائیڈن انڈونیشیا کیساتھ تعاون کو اعلیٰ ترین سطح تک بڑھانے کے منصوبوں پر مرکوز رہے جو ایک نام نہاد جامع اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔