جکارتہ ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی انڈونیشیاء کے بیچ پر 7 ویلس مچھلیاں مردہ پائی گئیں ۔ اس دوردراز علاقہ میں 17 ویلس مچھلیاں پھنس گئی تھیں ۔ اس گاؤں کے مکینوں نے بتایا کہ انہوں نے 7 مچھلیوں کو بچالیا ہے اور یہ تمام 3 تا 4 میٹر لمبی ہیں ۔ 6مچھلیوں کو روایتی رسومات کے ساتھ دفن کردیا گیا ۔