جکارتا : انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں ایک دریا کی صفائی سے متعلق معلوماتی دورے کے دوران اسکول کے 11 طلبہ ڈوب گئے، جب کہ دیگر 10 کو بچا لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاوا کے دریائے سیلوئر کے کنارے پر صفائی کی مہم میں 150 طلبہ شامل تھے کہ اچانک 21 طلبہ دریا میں گر گئے۔طلبہ نے ایک دوسرے کے ہاتھ تھام رکھے تھے، جس کے سبب تمام بچے ایک ساتھ پھسل گئے۔ قریبی رہائشیوںاور موقع پر موجود ریسکیو کی ٹیم 10بچوں کو بچانے میں کامیاب رہی جس کے بعد ان بچوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ کشتیوں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔