انڈیا اے کو نیوزی لینڈ کے خلاف 29 رنز کی شکست

   

کرائسٹ چرچ ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا اے ٹیم کے سرفہرست بیٹسمینوں کی جانب سے بہتر شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے میزبان نیوزی لینڈ نے دوسرے غیرسرکاری ونڈے مقابلہ میں 29 رنز کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے۔ میزبان ٹیم نے اوپنر جارج ورارکر کے 135 رنز اور کول مائیک کونچی کے تیز رفتار 56 رنز کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں ہندوستانی ٹیم مقررہ 50 اوورس میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز اسکور کر پائی ہے۔ ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کیلئے مدعو کرنے کے بعد ہندوستانی ٹیم نے بہتر آغاز کیا تھا۔ جیسا کہ بائیں ہاتھ کے اسپنراکشر پٹیل نے گلیم کلپس کو آؤٹ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو پریشان کیا۔ بعدازاں وہ 96/4 کے نازک صورتحال سے دوچار تھی۔