پورٹ آف اسپین 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈیا کے خلاف تیسرے ونڈے سے کچھ ہی گھنٹے پہلے ایون لوئس کی دادی کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایسے میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کالی پٹی باندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹی ۔ 20 سیریزکے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے ونڈے سیریز میں بھی کلین سوئپ کرلیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پورٹ آف اسپین میں کھیلا گیا تیسرا ونڈے 6 وکٹ سے اپنے نام کرلیا۔ سیریزکا پہلا ونڈے بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، جبکہ دوسرے مقابلے میں ہندوستان نے59 رنوں سے جیت درج کی تھی۔ دوسرے مقابلے میں سنچری لگانے والے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نیتیسرے ونڈے میں بھی سنچری لگائی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی سیریز2-0 سے اپنے نام کرلی۔اس مقابلے میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹیم میں دوتبدیلی کی گئی تھی۔ کیمو پال اورفیبین ایلن کواس مقابلے میں شیلڈن کاٹریل اوراوشانے تھامس کی جگہ پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔ ہندوستان نے بھی کلدیپ یادوکی جگہ یجویندرچہل کو میدان میں اتاراتھا۔ ویسٹ انڈیز کے سلامی بلے باز ایون لوئس نے 43 رنوں کی اپنی اننگ میں پانچ چوکے اورتین چھکے لگائے، حالانکہ جب ویسٹ انڈیزکے سلامی بلے بازکرس گیل اورایون لوئس کریز پر اترے تودونوں کے ہاتھ پرکالی پٹی بندھی تھی۔ دراصل ہندوستان کے خلاف اس مقابلے سے کچھ ہی گھنٹے پہلے ایوان لوئس کی دادی کا انتقال ہوگیا تھا۔ ایسے میں ویسٹ انڈیزکی ٹیم نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کالی پٹی باندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس مشکل وقت میں بھی بائیں ہاتھ کے بلے بازلوئس نے کھیلنے کا فیصلہ کیا اورٹیم کیلئے29 گیندوں پر43 رنوں کی بہترین اننگ کھیل کرٹیم کوزبردست شروعات دلائی۔ اس اننگ میں انہوں نے پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ حالانکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم یہ مقابلہ ہارگئی۔ ہندوستان ۔ ویسٹ انڈیزکے درمیان تیسرے ونڈے سے قبل میزبان سلامی بلے بازایون لوئس کی دادی کے انتقال کی خبرکی تصدیق خود ویسٹ انڈیزکے سابق کرکٹرایان بشپ نیکی۔ اس مقابلے کے دوران کمنٹری کررہے ایان بشپ نے ویسٹ انڈیزکی اننگ کے پہلے ہی اوورمیں اس بات کی اطلاع دے دی تھی۔ ویسٹ انڈیزکے سلامی بلے باز کرس گیل نے اس میچ میں 41 گیندوں پر72 رنوں کی زبردست طوفانی اننگ کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو جیت نہیں دلاسکے۔ کرس گیل نے چھکے کے ساتھ اپنی اننگ کی شروعات کی۔ انہوں نے بھونیشورکمارکا پہلا اوورمیڈن کھیلا۔ اس کے بعد اگلا اوور گیند بازی کرنے آئے محمد شمی کی گیند کوچھکے کیلئے بھیج کراپنا کھاتہ کھولا۔ اس کے بعد شائقین کوکرس گیل کا طوفان دیکھنے کوملا۔ گیل نے ونڈے میں 41 گیندوں پرہی 72 رنوں کی طوفانی اننگ کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگ میں 8 چوکے اورپانچ چھکے لگائے۔