انڈیا سے پروازوں پر امتناع میں /31 مئی تک توسیع

,

   

نئی دہلی : اب جبکہ ہندوستان میں کورونا کی دوسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہورہی ہے وہیں شہری ہوا بازی کے ڈائرکٹر جنرل نے جمعہ کے روز بین الاقوامی پروازوں پر امتناع کو /31 مئی تک بڑھادیا جبکہ یہ امتناع /30 اپریل کو ختم ہونے والا تھا ۔ ڈی جی سی اے نے البتہ ایک خصوصی سرکلر جاری کرتے ہوئے یہ وضاحت کی کہ بعض چنندہ روٹس پر بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی ۔ ایسے کارگو آپریشنس بھی متاثر نہیں ہوں گے جنہیں شہری ہوا بازی ریگولیٹر کی جانب سے پہلے ہی منظوری مل چکی ہو ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گزشتہ سال مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ مسدود کردیا گیا ہے تاہم گزشتہ سال مئی سے ہی وندے بھارت مشن کے تحت بین الاقوامی پروازیں ’’ایرببل‘‘ کے تحت جاری ہیں جس کا سلسلہ کچھ مخصوص ممالک کے لئے گزشتہ سال جون سے شروع کیا گیا تھا ۔ حالیہ دنوں میں نئی دہلی میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کے بعد آسٹریلیا نے ہندوستان کیلئے اپنی تمام پروازوں کو روک دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ کینیڈا ، یو اے ای اور برطانیہ نے بھی ہندوستان کیلئے اور ہندوستان سے اپنی پروازوں کو بند کردیا ہے ۔