انڈیا میں زائد از 20 لاکھ کووڈٹسٹ ہوئے

   

نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں کووڈ۔19 کی جانچ کیلئے کئے گئے
RT-PCR
ٹسٹ کی تعداد 2 ملین کے نشانہ کو عبور کرچکی ہے ۔ آئی سی ایم آر کے عہدیداروں نے آج بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے جملہ کیس بڑھ کر 81,970ہوچکے ہیں ۔ صدر شعبہ ریسرچ مینجمنٹ ، پالیسی پلاننگ اور کمیونیکیشن ڈاکٹر رجنی کانت سریواستو نے بتایا کہ ملک میں جمعہ کی صبح 9 بجے تک جملہ 20,39,952نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کی جانچ کی جاچکی تھی ۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے اس شعبہ سے وابستہ عہدیداروں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی ٹسٹنگ میں گزشتہ دو ماہ کے دوران نمایاں اضافہ کیا گیا ہے اور اسے بڑھاتے ہوئے 1لاکھ ٹسٹ فی یوم کردیا گیا ہے ۔