وزیر امور خارجہ ایس جئے شنکر نے نیویارک میں کونسل برائے بیرونی تعلقات (سی ایف آر) میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں بیان کیا، ’’میں قبول نہیں کرتا کہ ہندوستان میں سکیولرازم خطرے میں ہے۔‘‘ انھوں نے بیان کیا کہ سکیولرازم سماج کے اخلاق و اقدار سے فروغ پاتا ہے اور مزید کہا: ’’میرے خیال میں اس ملک کے قومی اقدار بالخصوص ہندو اخلاق بدستور کافی سکیولر اور تکثیریت پسند ہیں۔‘‘
