انڈیا میں گرمی کی لہر ۔ ناسا کے سیٹلائٹ امیج

,

   

٭ ناسا ورلڈ ویوو سے حاصل ہونے والے سیٹلائٹ تصاویر سے ہندوستانی سرزمین پر گرمی کی لہر کی شدت کا اظہار ہوتا ہے۔ 26 اور 27 مئی کے امیجس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہندوستان میں درجہ حرارت مائل بہ عروج ہے۔ راجستھان کے مقام چورو میں ملک کا اعظم ترین درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیس منگل کو درج کیا گیا جبکہ دہلی کے صفدر جنگ محکمہ موسمیات نے 18 سال میں ماہ مئی کا گرم ترین دن بھی منگل کو ریکارڈ کیا جو 46 ڈگری پایا گیا۔