لاڈرہل (امریکہ) ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے T20 انٹرنیشنل میچ میں آج یہاں 4 وکٹس سے ہرایا۔ ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر کارلوس براتھویٹ کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کیلئے مدعو کیا، جس نے 20 اوورس میں 95/9 ہی بنائے۔ انڈیا کی جوابی اننگز بھی اچھی نہیں رہی اور 17.2 اوورس میں 98/6 پر کامیابی حاصل کی جاسکی۔ انٹرنیشنل کریئر شروع کرنے والے پیس بولر نودیپ سائنی کو 4-1-17-3 پر میچ ایوارڈ دیا گیا۔