جنوبی افریقہ کو آخری میچ میں شکست
احمدآباد ۔ 19 ڈسمبر (ایجنسیز) انڈیا نے جنوبی افریقہ کو پانچویں و آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آج 30 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز 3-1 سے جیت لی۔ چوتھا میچ لکھنؤ میں دھند اور آلودگی کے سبب منسوخ کرنا پڑا تھا۔ آج ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر سوریہ کمار یادو زیرقیادت میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انڈیا نے 231/5 اسکور کئے۔ تلک روما نے 73 اور ہاردک پانڈیا نے 63 رنز بنائے۔ جواب میں افریقی ٹیم 201/8 تک محدود رہی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے۔
