نئی دہلی ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام)محکمہ ڈاک نے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کو اسمال فینانس بینک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے پیمانے پر قرضہ جات فراہم کیا جاسکے۔ آئی پی پی بی نے 100 دنوں میں ایک کروڑ اکاؤنٹس کھولنے کا نشانہ مقرر کیا ہے جس سے اسمال اور میڈیم صنعتوں کو فائدہ پہنچے گا۔
