نئی دہلی ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے اس عرضی کو آج خارج کردیا جس کے ذریعہ مرکز کو ایسی ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی کہ دستور میں ترمیم کرتے ہوئے لفظ ’انڈیا‘ کو ’بھارت‘ کے ساتھ بدل دیا جائے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرسکتے۔ انڈیا کو پہلے ہی دستور میں بھارت کہا گیا ہے۔ عدالت نے درخواست گذار کو ہدایت بھی دی کہ اپنے رٹ پٹیشن کے ساتھ متعلقہ وزارت سے رجوع ہو۔