نئی دہلی : وزیر ہوا بازی ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ ہندوستان سے برطانیہ کیلئے فلائٹس کا 6 جنوری سے احیاء کیا جائے گا جب کہ اس ملک سے یہاں آنے والی پروازیں 8 جنوری چلیں گی ۔ انہوں نے ٹیوٹر کے ذریعہ بتایا کہ ہر ہفتے 30 فلائٹس چلا کریںگی ۔ 15 ، 15 ہندوستانی اور برطانوی ایر لائنس چلائیں گے ۔ یہ شیڈول 23 جنوری 2021 کیلئے ہے ۔ اس کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر متعاقب اعلان کیا جائیگا ۔ انڈیا نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام پاسنجرس فلائٹس 23 دسمبر تا 7 جنوری معطل کررکھی ہیں۔