انڈین ویلز : فائنل میں اینڈریوا کا مقابلہ سبالینکا سے ہوگا

   

کیلیفورنیا: ابھرتی ہوئی روسی اسٹار میرا اینڈریوا 2001 کے بعد سے انڈین ویلز میں خواتین کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی 17سالہ کھلاڑی بن گئی۔ انہوں نے گزشتہ میچ میں دفاعی چمپئن ایگا سویٹیک کو شکست دی۔ اینڈریوا نے فروری میں دبئی میں کوارٹر فائنل مرحلے میں آئیگا کو شکست دے کر ڈبلیو ٹی اے 1000 ٹورنامنٹ کی سب سے کم عمر فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس کے بعد مسلسل دو ٹورنامنٹ میں انہوں نے دوسری بار دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی کو ہرایا ۔اینڈریوا نے یکطرفہ مقابلے میں دوسرا سٹ ہارنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے تجربہ کار کھلاڑی کو 7-6 (7-1) 1-6 6-3 سے شکست دی۔ فائنل میں ان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ آرینا سبالینکا سے ہوگا۔ بیلاروسی کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن میں امریکی میڈیسن کیز سے شکست کا بدلہ لیتے ہوئے 6-0، 6-1سے جیت درج کی۔ اینڈریوا، کم کلسٹرز کے بعد انڈین ویلز کے فائنل میں پہنچنے والی سب سے کم عمر خاتون کھلاڑی ہے، جو 2001میں سرینا ولیمز سے ہارگئی تھی ۔ انہیں عالمی نمبر ایک سبالینکا کے سامنے ایک اور بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا، جنہوں نے پانچویں سیڈ کیز کو شکست دینے میں صرف 51منٹ لگائے ۔ یہ ان کے آسٹریلین اوپن فائنل کا اعادہ تھا، جسے کیز نے 6-3 2-6 7-5 سے جیت کر ملبورن میں سبالینکا کی لگاتار تیسری بار خطاب جیتنے کی امیدوں کو ختم کردیا۔ سبالینکا نے کہا کہ آسٹریلین اوپن کا وہ میچ میرے لیے واقعی تکلیف دہ تھا اور مجھے اس کے بعد ٹھیک ہونے کیلئے کچھ وقت درکار تھا اور اگر میں آج دوبارہ نہیں ہارنا چاہتی تھی۔
سوپر ماریو بروس اسپیڈ رن میں نیا ورلڈ ریکارڈ
واشنگٹن: امریکی گیمر نفٹسکی نے مشہور کلاسک گیم سوپر ماریو بروس (1985) کو محض 4 منٹ 54.565 سکنڈ میں مکمل کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنالیا۔ یہ حیرت انگیز کارنامہ ہے جس میں ہر ملی سکنڈ کی بہتری نے بڑا کردار ادا کیا۔ نفٹسکی پہلے بھی مختلف ویڈیو گیمز میں ریکارڈ قائم کرچکا ہے۔ اس نے اسپیڈ رننگ کے دوران مختلف تکنیکوں کا استعمال کیا۔ نفٹسکی نے بتایا کہ وہ اپنے کھیل کو بہتر بنانے کیلئے 90 فیصد وقت پریکٹس کرتا ہے۔