انڈیگو فلائٹ میں بچے کا جنم

   

بنگلورو : دہلی سے بنگلورو جارہی انڈیگو کی فلائٹ میں ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ فلائٹ نمبر 6
E 122
میں ایک بچے کا حمل کی مدت مکمل ہونے سے پہلے جنم ہوا۔ انڈیگو نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مندہیں۔ ہوا بازی کی صنعت سے وابستہ ذریعہ نے میڈیا کو بتایا کہ بنگلور ایئرپورٹ پر خاتون اور بچے کا زبردست خیرمقدم کیا گیا۔ یہ بچہ پوری زندگی مفت فلائٹس کا لطف اٹھائے گا۔