انڈیگو نے دیا سب سے بڑا آرڈر، 500 طیارے خریدے گی کمپنی، ایئرانڈیا کو چھوڑا پیچھے

,

   

نئی دہلی:ہندوستان کی سب سے بڑی اور بجٹ ایئر لائن کمپنی انڈیگو نے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے۔ کمپنی نے پیر کو اعلان کیا کہ وہ اپنے بیڑے میں 500 طیارے شامل کرے گی۔ یہ طیارے ایئر بس نیو فیملی کے ہوں گے۔ اس سے پہلے ایئر انڈیا نے ہندوستانی تاریخ کا سب سے بڑا آرڈر دیا تھا۔ ایئر انڈیا نے بھی 2023 میں ہی 470 طیاروں کا آرڈر دیا تھاہندوستانی بجٹ ایئر لائن انڈیگو نے پیرس میں جاری ایئر شو کے دوران یہ اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ نیو فیملی انجن والے ہوائی جہاز کا آرڈر دے کر وہ جلد ہی اپنے بیڑے کو بڑا کرنے جا رہی ہے۔ یہ طیارے 2030 سے ​​2035 تک کمپنی کو فراہم کئے جائیں گے۔