کورونا کی وجہ سے مسافرین کی تعداد میں کمی کے بعد فیصلہ
حیدرآباد۔10 جنوری(سیاست نیوز) کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ائیر لائنس انڈیگو نے 20 فیصد پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہوابازی شعبہ کو نقصانات میں اضافہ ریکارڈ ہونے لگا ہے اور ان کے پیش نظر انڈیگو کی جانب سے اندرون ملک اور بیرون ملک 20 فیصد پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انڈیگو انتظامیہ نے پروازوں کی تبدیلی یا سفری تواریخ کی تبدیلی پر کوئی چارجس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ائیر لائنس سے جاری تفصیلات میں کہا گیا کہ گذشتہ ماہ کے دوران مسافرین کی تعداد میں تدریج کمی آنے لگی ہے اور اب جنوری کا اہک ہفتہ گذرجانے کے بعد مسافرین کی تعداد میں مزید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ۔اسی لئے انڈیگو نے 31جنوری 2022 تک جن مسافرین نے ٹکٹ بک کروائی ہے اور جو 31 مارچ تک انڈیگو سے سفر کرنے والے ہیں وہ اگر اپنی سفری تواریخ میں تبدیلی کرواتے ہیں یا منسوخ کی گئی پروازوں کے سبب مسافرین کو پرواز تبدیل کرنی ہے تو اس کیلئے وہ آزاد ہیں اور تبدیلی کیلئے کوئی چارجس ادا کرنے نہیں ہونگے ۔بتایاجاتا ہے کہ انڈیگو انتظامیہ نے ماہ ڈسمبر کے اوائل اور ماہ جنوری کے اوائل میں مسافرین کی تعداد میں کمی کو دیکھتے ہوئے 20 فیصد پروازوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں بیرون ملک چلائی جانے والی پروازوں کے علاوہ اندرون ملک پروازیں بھی شامل ہیں۔م