انگلینڈ نے افریقہ کے خلاف کلین سوئپ کرلیا

   

ڈربی۔ سوفی ایکلسٹون کے آل راؤنڈ کھیل کی مدد سے انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے تیسرے اورآخری ٹی 20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 38 رنز سے شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز سے قبل تین میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کیا۔ اپنی ٹھوس تیاریوں کا ثبوت پیش کرتے ہوئے انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ایکلیسٹون نے صرف 12 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی ٹیم جس نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا وہ چھ وکٹ پر 176 کا مضبوط اسکور بنایا۔ایکلیسٹون نے پھر چار اوورز میں 24 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں اور تاجمین برٹس (59) کی نصف سنچری کے باوجود جنوبی افریقہ کو چھ وکٹوں پر138 رنز تک محدود کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ایکلیسون کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے برمنگھم میں شروع ہو رہے ہیں جس میں پہلی بار خواتین کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے اور خطاب کیلئے انگلینڈ کے ہمراہ ہندوستان اور آسٹریلیا دوڑ میں شامل ہیں ۔