ساؤتھمپٹن۔ کورونا وائرس کے بعد شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن وہ بہتر شروعات کرنے میں ناکام رہی ہے۔تادم تحریر انگلش ٹیم نے57 اوورس کے کھیل کے بعد7 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز اسکور کئے ہیں۔
کپتان نے غلطی سے مصافحہ کرلیا
لندن ۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹسٹ میچ کے آغاز میں ہی کپتان قواعد و ضوابط بھول گئے اور ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے کی کوشش کی۔
کورونا وائرس کے سبب چار ماہ پانچ دن کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹرز سیریز کے پہلے ٹسٹ میں ایکشن میں آئے۔