انگلینڈ کی ونڈیزپر کلین سویپ

   

ڈربی ۔ انگلینڈ کی خاتون کرکٹ ٹیم نے بارش سے متاثرہ پانچویں ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں5-0 سے کلین سویپ کردیا۔ بارش کی وجہ سے پانچ اوورز میچ کا فیصلہ کیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ونڈیز کی ٹیم نے کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے 10 گیندوں پر 15 اور نتاشا میک لین کے دو چوکوں کی بدولت پانچ اوور میں تین وکٹ پر41 رنز بنائے ۔انگلینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی لیکن ٹیم کی مشترکہ شراکت کی وجہ سے انہوں نے4.3 اوور میں سات وکٹوں پر42 رنز بنائے اور میچ اپنے نام کرکے سیریز اپنے نام کرلی۔