انگلینڈ کے مظاہروں میں جارحیت کی کمی :معین علی

   

بنگلورو۔ پچھلے کچھ سالوں میں، وائٹ بال فارمیٹس میں انگلینڈ کی کامیابی سراسر جارحیت پر مبنی تھی اورآل راؤنڈر معین علی نے اعتراف کیا کہ اس ورلڈ کپ میں دفاعی چمپئن اس طرح کی کرکٹ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔انگلینڈ اس ٹورنمنٹ میں چار میں سے تین میچ ہار چکا ہے اور اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو زندہ رکھنے کے لیے اگلے میچ جیتنے کی اشد ضرورت ہے۔معین علی نے کہا ک ہم 2015 سے جارحانہ کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ میرے خیال میں کرکٹ کے اس انداز کی کمی کی وجہ سے ہمیں اس ٹورنمنٹ میں نقصان اٹھانا پڑا ہے۔