لندن: ویسٹ انڈیز کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بین اسٹوکس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ معین علی محفوظ کھلاڑیوں میں بھی جگہ نہ بناسکے۔انگلش اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے مطابق پہلے ٹسٹ کے لیے13 رکنی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 9 محفوظ کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔13 رکنی اسکواڈ میں بین اسٹوکس (کپتان)، جیمس اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومینک بیس، اسٹیورٹ براڈ، روری برنس، جوز بٹلر، زیک کراولی، جو ڈینلی، اولی پوپ، ڈوم سبلی، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔محفوظ کھلاڑیوں میں جیسم بریسے، سیم کرن، بین فوکس، ڈین لارنس، جیک لیچ، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن، اولی رابنسن اور اولی اسٹون شامل ہیں۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹسٹ 8 جولائی سے ساؤتھمپٹن میں شروع ہوگاجوکہ کورونا میں کرکٹ کی ایک نئی شروعات ہے۔