انگلینڈاورجنوبی افریقہ کے درمیان کل پہلا سیمی فائنل

   

دوسرے سیمی فائنل میں30اکتوبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہونگے
ویمنس کرکٹ ورلڈ کپ

ممبئی۔27؍اکتوبر ( ایجنسیز ) ویمنس ورلڈ کپ میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 53 رنز کی فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی فائنل فور میں پہنچ چکی ہیں۔ٹیم انڈیا کا آخری گروپ میاچ بنگادیش کے ساتھ تھا جو بارش کی نذر ہوگیا۔پہلا سیمی فائنل 29؍اکتوبر کو انگلینڈاورجنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ جمعرات 30اکتوبر کو ہندوستان اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے مقابل ہونگے۔ فائنل مقابلہ اتوار 2نومبر کو کھیلا جائے گا۔ کرو یا مرو کی صورتحال میں ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 53 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں ہندوستان نے 49 اوورز میں 3 وکٹ پر 340 رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 44 اوورز میں 325 رنز کا نشانہ ملا تاہم ٹیم محض 8 وکٹ پر 271 رنز بنا سکی۔ میچ میں انڈین اوپنرز پراتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے شاندار آغاز کیا، دونوں نے کیوی بولر کے خلاف آزادانہ اسٹروک کھیلے اور اپنی ٹیم کو 212 رنز کی مستحکم بنیاد فراہم کی۔پہلے سمرتی نے سنچری بنائی اور 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، پھر پراتیکا راول نے سنچری مکمل کی اور 122 رنز اسکور کئے۔ روڈریگز نے 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا بھی پڑا، مقررہ 49 اوورز میں ہندوستان نے 3 وکٹ پر 340 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 44 اوورز میں 325 رنز بنانے تھے لیکن نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 وکٹ پر 271 رنز ہی بنا سکی۔بروک ہیلی ڈے 81 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، ایسابیلا نے 65 رنز بنائے۔ورلڈ کپ کے مقابلوں میں ہندوستان نے گروپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور توقع ہے کہ سیمی فائنل میں بھی کامیابی حاصل ہوگی۔