مانچسٹر ۔انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ایک مرتبہ بھر لڑکھڑا گئی اورساری ٹیم 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رواں ٹسٹ میں پاکستانی ٹیم اس لحاظ سے خوش قسمت رہی کہ اسے پہلی اننگز میں 107 رنز کی سبقت ملی تھی جس کی وجہ سے وہ میزبان ٹیم کو کامیابی کیلئے 277 رنز کا نشانہ دینے میں کامیاب رہی ۔ انگلش ٹیم نشانے کے تعاقب میں تادم تحریر۔۔۔۔ رنز اسکور کرلئے ہیں۔قبل ازیں پاکستان کیلئے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ رنز یاسرشاہ نے بنائے جنہوں نے مسلسل وکٹوں کے زوال کے دوران تیز رفتار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ یاسر شاہ نے 24 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے تیز رفتار 33رنز اسکور کئے ۔دیگر بیٹسمینوں میں اسد شفیق نے 29 اور نئے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے 27 رنز بنائے اور ان دونوں نے کسی قدر بہتر مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو ایک بہتر اسکور تک پہچانے کی کوشش کی ۔شاہین شاہ آفریدی 2،محمد عباس 3 اور نسیم شاہ صرف 4 رنز ہی بنا پائے ۔انگلینڈ کیلئے دوسری اننگز میں اسٹورٹ براڈ کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 10 اوورس میں 37 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔