انگلیوں کے نشانات منفرد ہونے کا خیال غلط ثابت

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: ایک مصنوعی ذہانت کے سسٹم نے انسان کی تمام انگلیوں کے نشانات کے منفرد ہونے کے خیال کو غلط ثابت کر دیا۔ طویل عرصے سے مانے جانے والے اس خیال کے مطابق اگر کسی مجرم نے جائے واردات پر ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے نشان چھوڑے ہیں تو دونوں کے درمیان کسی بھی قسم کا کوئی تعلق قائم نہیں ہوسکتا۔اس خیال کو غلط ثابت کرنے میں کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا مصنوعی ذہانت ایک ہی شخص کے بظاہر بالکل مختلف دِکھنے والے ان انگلیوں کے نشانات کے درمیان کسی تعلق کی نشان دہی کر سکتی ہے۔اس خیال کو پرکھنے کے لیے گیب گو نامی ایک انجینئرنگ گریجویٹ نے ایک کمپیوٹر کو 60 ہزار انگلیوں کے نشانات جوڑوں کی صورت میں پیش کیے۔