برمنگھم ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی آل راونڈر وجئے شنکر پیر کو اپنے انگوٹھے زخم کے باعث ٹیم انڈیا سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ مائنک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل شیکھر دھون کو انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ورلڈکپ سے خارج کردیا گیا تھا اور ان کی جگہ رشپ پنت کو لیا گیا تھا۔ وجئے شنکر کو بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریچر کے باعث آرام دے دیا گیا اور ان کے زخم کو مندمل ہونے کیلئے تین ہفتوں کا وقت درکار ہے۔ ہندوستان ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی سے درخواست کی ہیکہ ان کی جگہ مانیک اگروال کو شامل کیا جائے۔ مانیک اگروال کا تعلق کرناٹک سے ہے۔ وہ اپنا کیریئر گذشتہ سال آسٹریلیا کے ساتھ شروع کئے تھے۔ وہ راہول ڈراویڈ کے شاگردی میں اپنے کھیل کو سدھار رہے ہیں۔ وجئے شنکر کے زخم میں مزید بگاڑ اس وقت پیدا ہوا جب وہ اپنے زخم کے ساتھ افغانستان اور ویسٹ انڈیز سے مقابلہ میں حصہ لیا تھا۔ شنکر نے افغانستان کے 29 اور سیٹ انڈیز کے خلاف 16 رنز بنائے تھے اور پاکستان کے دو اہم وکٹس حاصل کئے تھے۔