انیل کمار انٹلیجنس سربراہ مقرر

   

حیدرآباد۔24 ۔اگست (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار انیل کمار کو ریاستی انٹلیجنس سربراہ مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ 1996 ء آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے انیل کمار گزشتہ تین سال سے حیدرآباد میں ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ٹریفک کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حالانکہ طویل عرصہ سے ریاست میں آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے و تعینات زیر التواء ہے لیکن آج اچانک چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے انیل کمار کو ریاستی انٹلیجنس سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس رتبہ کے عہدیدار انیل کمار سنٹرل ڈپیوٹیشن میں مرکزی وزارت داخلہ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں اس اہم عہدہ پر فائز کیا گیا ہے۔ B