تہران، 21 مئی (یو این آئی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے منگل کے روز تہران اعلامیہ کو منظور کیا جس میں رکن ممالک کے درمیان پائیدار ترقی کے لیے مصنوعی ذہانت میں تعاون کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران میں او آئی سی 15 ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے دوسرے وزارتی اجلاس کے اختتام کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں اس مقصد کو ‘پائیدار ترقی کے لیے قابل اعتماد اور اخلاقی مصنوعی ذہانت’ کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔اجلاس میں برونائی، انڈونیشیا، قازقستان، ملائیشیا، پاکستان، سعودی عرب، تیونس، ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سطح کے وفود نے شرکت کی۔