نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور اس کے نتیجے میں پارٹی آج ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کر رہی ہے ۔کھرگے اور گاندھی نے جمعہ کو یہاں نیائے مہاسمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے درج فہرست ذاتوں (ایس سی)، درج فہرست قبائل (ایس ٹی)، او بی سی اور خواتین کے لیے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کے پاس تین چیزوں تعلیم، انسانی طاقت اور معاشی طاقت میں سے کوئی ایک نہ ہو۔کانگریس صدر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نہ صرف بہار بلکہ پورے ملک میں خصوصی نظر ثانی کا کام کرے گا۔
کھرگے کو نااہل قرار دینے کا کیس سپریم کورٹ سے خارج
نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز کانگریس کے صدر ملک ارجن کھرگے کو عوامی جلسے میں ‘نااہل’ کہنے کے الزام میں دائیں بازو کے ایک کارکن کے خلاف درج فوجداری مقدمہ کو منسوخ کرنے کی ہدایت دی۔جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس این کوٹیشور سنگھ کی بنچ نے ملزم چکرورتی سلیبلے کی عرضی پر یہ حکم دیا۔ ملزم سلیبیلے نے ہائی کورٹ کے اکتوبر 2024 کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں اسے راحت دینے سے انکار کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے اگرچہ درج فہرست ذات و قبائل ایکٹ کے تحت الزامات کو مسترد کردیا تھا، لیکن تعزیرات ہند (آئی پی سی) کے تحت راحت دینے سے انکار کردیا تھا۔