حیدرآباد 2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جاریہ ماہ چاند گہن کے علاوہ 14اکتوبرکو سورج گہن بھی واقع ہورہا ہے تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا۔ اواخر ماہ چاند گہن، حیدرآباد میں بھی دیکھا جاسکے گا ۔ جاریہ سال کا آخری چاند گہن 28 اکتوبر کو ہوگا جس کا مشاہدہ حیدرآباد میں بھی کیا جاسکے گا۔ امکان ہے کہ چاند گہن 28 اکتوبر کو رات 11.31 بجے شروع ہوگا اور 29 اکتوبر کی رات 1:08 بجے اپنے عروج پر ہوگا۔ اس کا اختتام علی الصبح 3.56 بجے ہوگا۔ماہرین فلکیات کے مطابق توقع ہے کہ حیدرآباد میں 28 اکتوبر کی شب مطلع ابرآلود رہے گا اور محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ مطلع ابرآلود رہنے کا 54 فیصد امکان ہے۔اس ماہ چاند گہن کے علاوہ 14 اکتوبر کو سورج گہن بھی ہورہا ہے تاہم یہ ہندوستان میں نظر نہیں آئیگا۔