اور لیکچررس تقررات کا اعلامیہ جاری کیا جائےI تا IIIگروپ۔

   

کانگریس قائدین کی صدرنشین پبلک سرویس کمیشن سے نمائندگی
حیدرآباد۔ 20 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے مانوتا رائے کی قیادت میں قائدین کے ایک وفد نے صدرنشین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن سے ملاقات کی اور گروپ۔I ، گروپ۔II اور گروپ۔III کے علاوہ جونیئر اور ڈگری کالج لیکچررس کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے اعلامیہ جاری کرنے درخواست کی۔ کانگریس قائدین نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد گروپ۔I اعلامیہ آج تک جاری نہیں ہوا اور ہزاروں بے روزگار نوجوان اعلامیہ کا انتظار کررہے ہیں۔ گروپ۔II کے تحت صرف 1302 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے جبکہ جائیدادوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہے۔ نئے اضلاع کے قیام کے بعد کئی اضلاع میں کلاریکل اسٹاف موجود نہیں ہے۔ گروپ۔III کے ذریعہ کلاریکل اسٹاف کا تقرر کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 11 برسوں کے دوران جونیئر اور ڈگری کالج لیکچررس کی جائیدادوں پر تقررات نہیں کئے گئے۔ تلنگانہ میں زیادہ تر غریب طلبہ ٹی ای ٹی اور ٹی آر ٹی اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔ 20 ہزار جائیدادیں مخلوعہ ہیں لیکن ان پر تقررات نہیں کئے گئے۔ صدرنشین پبلک سرویس کمیشن سے گروپ۔I تا III اور جونیئر اور ڈگری کالج لیکچررس کے علاوہ ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ کیا گیا۔ صدرنشین پبلک سرویس کمیشن ڈاکٹر جی چکراپانی نے نمائندگی پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا۔