اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھنے بی جے پی کا اعلان

   

اورنگ آباد : بی جے پی نے ریاست مہاراشٹرا کے تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ریاستی صدر چندراکانت پاٹل نے کہا ہیکہ اگر ان کی پارٹی اورنگ آباد کے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوئی تو اورنگ آباد کا نام تبدیل کرکے ‘سمبھاجی’ نگر رکھ دیا جائیگا۔ خیال رہے کہ مغل بادشاہ اورنگ زیب عالمگیر کے نام سے منسوب اورنگ آباد ایک تاریخی شہر ہے جسے مہاراشٹرا کا سیاحتی دارالحکومت بھی کہاجاتا ہے