اوساکا اور زیویریف سیمی فائنل میں داخل

   

نیو یارک ۔ جاپان کی چوتھی سیڈ ناومی اوساکا ، جرمنی کے الیگزینڈرزیویریف، 20 ویں سیڈ اسپین کی پابلو کیرینو بسٹا اور28 ویں سیڈ امریکہ کی جینیفر بروڈی نے اپنے کوارٹر فائنل میچ جیت کر سال کا آخری گرانڈ سلیم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ دو مرتبہ کی گرانڈ سلام چمپیئن جاپان کی ناومی اوساکا کے نے دوسری مرتبہ یو ایس اوپن سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ان کے علاوہ امریکی جینیفر بریڈی پہلی مرتبہ سوپر4 میں پہنچ گئیں۔ عالمی نمبر9 اوساکا نے امریکہ کے شیلبی راجرزکو 6-3،6-4 سے شکست دی۔