برسبین۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) برسبین انٹرنیشنل ٹینس کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی لیزیا سورینکو نے آسٹریلیا کی کمبرلی بیریل کو 6-4 اور6-3 جبکہ جاپان کی ناؤمی اوساکا نے آسٹریلیا کی ڈیسٹانی ایاوا کو6-3 اور6-2 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا،بیلاروس کی الیکسینڈرا ساسنووچ،آسٹریلیا کی آئیلا ٹاملیانووچ،لٹویا کی اناستاسیا سیواسٹووا اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا آخری 16 مرحلے میں پہنچ گئیں۔ اسی ٹورنمنٹ کی مینز سنگلزکے قطعی 16 کی صف بندی اپ بھی مکمل ہو گئی۔چین میں جاری شینزن اوپن میں امریکہ کی الیسن رسکے نے روس کی ایوجینیا روڈینا اور روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا نے ہم وطن اناسیا پیولی چینکوا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔