نیویارک۔/30 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی نمبر ایک جاپانی کھلاڑی نومی اوساکا نے ٹوکیو اولمپکس کیلئے پہلی مرتبہ ڈبلز میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ہم وطن کھلاڑی کائی نشی کوری کے ساتھ جوڑی بنائی ہے۔ اوساکا جوکہ یو ایس اوپن میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہے اور تیسرے مرحلہ کے مقابلہ میں رسائی سے قبل انہوں نے پولینڈ کی مگدا لینٹے کو راست سیٹوں میں 6-2,6-4 سے شکست دی۔ 21 سالہ جاپانی کھلاڑی سے اس کامیابی کے بعد جب اولمپکس میں ہم وطن کھلاڑی کے ساتھ جوڑی بنانے کے ضمن میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ برس ہونے والے اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کیلئے پُرعزم ہیں۔ دوسری جانب نشی کوری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس کیلئے پُرعزم ہیں۔